اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا جھگڑا: کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی، مقدمہ درج

اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تشکر نیوز کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی، ہلکی بارش کا امکان

مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق لڑائی کا واقعہ 3 دن قبل 29اگست کو چکر مسجد کے قریب پیش آیا، قتل کے مقدمہ میں گرفتار قیدی آتش حسین نے حوالاتی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا اور خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو زخمی کردیا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ زخمی قیدی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا اور رپورٹ درخواست کے ساتھ لف ہے، چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال واقعہ کے گواہ ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ ریفرنس سمیت دیگر کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

61 / 100

One thought on “اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا جھگڑا: کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی، مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!