تشکر نیوز: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ 2 ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جبکہ اسی دن ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ٹھٹہ، بدین اور کندھکوٹ میں پانی جمع ہونے کا نوٹس، فوری نکاسی کی ہدایت
بارش برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جو کہ 4 ستمبر تک جاری رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو اس متوقع بارش کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے اور ممکنہ سیلابی حالات کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔