...

نیو کراچی: بلال کالونی پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

تشکر نیوز:  ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بلال کالونی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر عرف سفاری ولد جعفر اور مشتاق عرف لوہا ولد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو نیو کراچی کے سیکٹر 5E میں واقع اپنا شادی لان کے قریب سے گرفتار کیا۔

کراچی کو سرسبز بنانے کے لیے میئر اور واٹر کارپوریشن کی جانب سے شجرکاری مہم جاری

پولیس کے مطابق، ملزم ظفر کے قبضے سے 155 گرام چرس اور مشتاق عرف لوہا کے پاس سے 110 گرام چرس کے ساتھ ساتھ نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتاری کے وقت دونوں ملزمان ایک بلا نمبری 70 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جس کا بعد ازاں انجن نمبر سے چیک کرنے پر رجسٹریشن نمبر KBL_9878 معلوم ہوا۔ مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ موٹر سائیکل کا چیچس نمبر رگڑا ہوا تھا اور یہ موٹر سائیکل بلال کالونی پولیس تھانے کی حدود سے چوری شدہ تھی، جس کا مقدمہ بھی درج ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 301/24 درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بلال کالونی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ ماضی میں بھی مختلف جرائم کے تحت گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

55 / 100

One thought on “نیو کراچی: بلال کالونی پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.