تشکر نیوز: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی سربراہی میں شہر کو سرسبز بنانے کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ نے بینظیر بھٹو پارک سے امریکن قونصلیٹ اور شون سرکل سے مائی کولاچی تک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا ہے۔ مہم کے دوران سیاسی امور کے ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس تھری نظام الدین شیخ اور چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج سید سردار شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
امریکا: اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، ڈاکٹر کو ضمانت مل گئی
سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے بتایا کہ مہم کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے جا رہے ہیں اور ان کی دیکھ بھال اور پانی کی فراہمی کی تمام تر ذمہ داری واٹر کارپوریشن نے سنبھالی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو سرسبز اور پائیدار شہر میں تبدیل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم ان علاقوں میں مرکوز کی گئی ہے جہاں آلودگی زیادہ اور سبزہ کم ہے، تاکہ شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ اور ہوا کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی کو سرسبز و شاداب اور صحت مند بنانے کے لیے اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔