تشکر نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والوں سے ہی مذاکرات ہوں گے: وزیر داخلہ
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں نفرت اور دہشت گردی کے بیج بونے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی انتہا دیکھنے میں آئی ہے۔
وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ بلوچستان میں ترقی اور امن کے خواہاں ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔