کراچی میں ٹریفک سگنلز کے لیے 36 کروڑ روپے منظور، نئے منصوبے کی تفصیلات جاری

تشکر نیوز: حکومت سندھ نے شہر میں ٹریفک سگنلز کے لیے 36 کروڑ 58 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت کراچی کے دس مقامات پر نئے سگنلز نصب کیے جائیں گے جبکہ انیس دیگر مقامات پر موجودہ سگنلز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کی ذمہ داری کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے، جسے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے منظوری حاصل ہو چکی ہے۔

کاروباری کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے حکمت عملی ضروری، ڈی جی ایف آئی اے

 

 

منصوبے کے مطابق، سگنلز کی تنصیب اور اپ گریڈیشن پر مجموعی طور پر 7 کروڑ 64 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ سول ورک پر 17 کروڑ 14 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ سگنل کنٹرول سسٹم پر 6 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، اور اسٹاف کی تربیت کے لیے چار لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ مزید برآں، بیس سگنلز کے لیے انٹرنیٹ کنکشن پر 91 لاکھ 26 ہزار روپے خرچ ہوں گے جبکہ کنٹیجنسی کے لیے 50 لاکھ روپے اور سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس پر ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

58 / 100

One thought on “کراچی میں ٹریفک سگنلز کے لیے 36 کروڑ روپے منظور، نئے منصوبے کی تفصیلات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!