امریکی نائب صدر کاملا ہیرس اپنی انتخابی مہم کے پہلے انٹرویو کیلئے تیار

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی قبول کرنے اور سخت سوالات سے چھپنے پر ریپبلکنز کی تنقید کا نشانہ بننے کے بعد جمعرات کو اپنا پہلا انٹرویو دیں گی۔

شاہراہِ نور جہاں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو بدو مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کاملا ہیرس اور ان کے انتخابی ساتھی امیدوار ٹم والز جورجیا کے انتخابی دورے کے دوران امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کو انٹرویو دیں گے۔

تاہم اس انٹرویو پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے انہیں انفرادی طور پر انٹرویو نہ دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں منیسوٹا کے گورنر ٹم والز کو ’انسانی ڈھال‘ کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

خیال رہے کاملا ہیرس کی انتخابات کے دوران مقبولیت میں اضافے کے بعد دوبارہ توجہ حاصل کرنے کے خواہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو انتخابی میدان کی ریاستوں میشیگن اور وسکونسن میں الگ الگ انتخابی مہم چلائیں گے۔

جولائی میں جو بائیڈن کی وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کاملا ہیرس اور ٹم والز کا پہلا تفصیلی انٹرویو جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔

قبل ازیں ریپبلکنز نے انتخابات میں سرحدی مسئلے پر کاملا ہیرس کے دیے گئے بیانات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

55 / 100

One thought on “امریکی نائب صدر کاملا ہیرس اپنی انتخابی مہم کے پہلے انٹرویو کیلئے تیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!