تشکر نیوز: محکمہ تعلیم سندھ نے آئندہ سال سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں طلبہ کے گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹربورڈز کوآرڈینشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام علی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا
کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، دو بچوں کا باپ قتل
کہ آئندہ سال سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے جائیں گے۔ امتحانات میں آسان اور رٹے ہوئے سوالات کی بجائے مشکل سوالات شامل کیے جائیں گے، لیکن سوالات کے چناؤ کے اختیارات کو سات سے بڑھا کر چودہ کر دیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی نے مزید بتایا کہ تعلیمی فریم ورک پر کام کرتے ہوئے طلبہ کو گریس مارکس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور جلد ہی پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کے لیے منصفانہ اور یکساں کاپیوں کی جانچ کے طریقہ کار کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔