ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ملک سے لڑنا نہیں چاہتے اور وہ امن کا خواہاں ہے لیکن ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
ایرانی میڈیا ایجنسی ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ملک کے نئے وزیر خارجہ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن ہم کسی بھی موقع پر کسی بھی ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
تہران پر پر مغربی پابندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران جتنا زیادہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرے گا اتنی ہی اس پر پابندیاں ختم ہوں گی۔
انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران اپنے 15 یا 16 پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو قائم کرتا ہے تو امریکی پابندیاں اس ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
ایرانی صدر نے مسلم ممالک کے درمیان مزید بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان امن قائم ہونا چاہیے۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھول کر اپنی کرنسی کو مضبوط کیا لیکن ہم مسلمان اپنے درمیان دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔