سندھ میں شدید بارشوں کا امکان، وزیراعلی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے وزیراعلی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ بھر میں 27 تا 31 اگست میں شدید بارشوں کا امکان ہے، حکومت سندھ کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

توانائی کے شعبے میں 45 کھرب روپے ضائع، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر صوبے کے 30 اضلاع میں انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نےتمام وزراء، مشیران، معاونین خاص، ڈویژنل کمشنرز کو چوکس و متحرک رہنے کی ہدایات دیں ہیں۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ سمندرمیں بھی طغیانی کاخدشہ ہے، ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکام سے تعاون کریں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نکاسی آب کے لیے ٹاؤنز کو ضروری مشینری دی گئی ہے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کےنکاسی آب کے سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں اور تمام متعلقہ انتظامیہ کو بندوبست کی ہدایات دی گئی ہیں، مزید کہا کہ تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق غور کیا جارہا ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں ہوا کے ساتھ تیز بارش

کراچی کے بیشتر علاقوں میں ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے، علاقے ڈیفنس، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال، اسکیم 33، شارع فیصل، ایئرپورٹ، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق کل سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 52ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گلشن حدید میں 46 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 29.8 ملی میٹر، ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

 

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن میں 25.4 ملی میٹر، شاہراہ فیصل پر 16 ملی میٹر،کیماڑی میں 16ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 15.6 ملی میٹر،کورنگی میں 14.6 ملی میٹر، صدر میں 13 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 12.6 ملی میٹر،گلشن معمار میں12.4 ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر 11.2ملی میٹر، بن قاسم میں11 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 11 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن7 ملی میٹر، ماڑی پور 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

58 / 100

One thought on “سندھ میں شدید بارشوں کا امکان، وزیراعلی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!