بلوچستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ناکام، 21 دہشتگرد ہلاک، 14 اہلکار شہید

تشکر نیوز:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 21 دہشتگرد ہلاک جبکہ 14 اہلکار شہید ہو گئے۔

بلوچستان: بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ، ٹرین سروس معطل

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اگست کی شب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں نے حملوں کی کوشش کی، جن کا مقصد بلوچستان کے امن اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔ موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ میں دہشتگردوں نے شہریوں کو نشانہ بنایا، خصوصاً موسیٰ خیل میں ایک بس روک کر معصوم شہریوں پر حملہ کیا گیا۔

فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 14 اہلکار شہید ہوئے، جن میں 10 سیکیورٹی فورسز اور 4 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

62 / 100

One thought on “بلوچستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ناکام، 21 دہشتگرد ہلاک، 14 اہلکار شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!