ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کا ٹرک سے تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسینؓ کے چہلم کے حوالے سے پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔
مصطفیٰ کمال کیخلاف کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس بحالی کی نیب کی درخواست مسترد
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے کے مطابق ایک بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ نہیں بتایا کہ بس میں کتنے افراد سوار تھے۔
ارنا نے فارس ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار کرنل عبدل ہاشم کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ بریکس میں ’تکنیکی خرابی‘ اور ڈرائیور کی ’گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی‘ کی وجہ سے پیش آیا۔
دریں اثنا، ایرانی مہر نیوز اردو نے نیریز کے گورنر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 پاکستانی زائرین شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔
ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا سڑک حادثہ تھا، جس میں پاکستانی زائرین جاں بحق ہوئے، اس سے قبل 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے۔
اظہار مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں ایران میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے گا۔