سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے عرشی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں تباہ ہونے والی 348 دکانوں کی ازسر بحالی میں مالی تعاون کی پیشکش کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر تشکُّر نیور) سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے عرشی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں تباہ ہونے والی 348 دکانوں کی ازسر بحالی میں مالی تعاون کی پیشکش کردی۔ امکان ہے کہ ایک ماہ میں متاثرہ 348 دکانوں کے مالکان اپنا کاروبار شروع کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں واقع عرشی شاپنگ مال میں چھ دسمبر کو خوفناک آگ لگنے کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 348 دکانیں اور ان میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد دکانداروں نے ہر سیاسی پارٹی اور حکومت سے نقصان کے ازالے کے لیے مطالبہ کیا تھا تاہم دکانداروں کے مطابق اب تک انہیں صرف زبانی وعدوں پر تڑخایا جارہا ہے۔ دریں اثناء سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے افضل چامڈیہ کی قیادت متاثرین سے ملاقات کی۔ دکانداروں نے بتایا کہ فی دکان کی مرمت پر کم سے کم ایک لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔ اس لیے فوری پر تین کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔ 12 روز سے کاروبار بند ہے اور مزید ایک ماہ مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری رہے گا۔ مجموعی طور پر ساڑھے تین کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس موقع پر سیلانی ٹرسٹ کے نمائندوں نے دکانداروں کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ تاجر اور سیلانی مل جل کر دکانوں کی مرمت کریں گے اور جس قدر ممکن ہوا مالی تعاون فراہم کیا جائیگا۔دکانداروں نے سیلانی ٹرسٹ کے ذمہ داروں کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!