...

ایران میں بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی تدفین، ایرانی حکومت کا تعاون، دفتر خارجہ کا اظہار تشکر

تشکرنیوز: تین روز قبل ایران کے شہر یزد میں پیش آنے والے خوفناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دی گئیں۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ لاڑکانہ، کشمور، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو، کراچی اور دادو سمیت مختلف علاقوں میں ادا کی گئیں، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کارساز حادثے میں زخمی عبدالسلام کی حالت نازک، ڈاکٹرز نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایرانی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 زائرین کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئیں، جس کے موقع پر صوبائی وزیر ناصر شاہ اور وزارت خارجہ کے ڈی جی بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے 16 زخمی پاکستانی بھی اسی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچے ہیں۔

 

 

یہ افسوسناک حادثہ 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پیش آیا، جب ایران سے عراق جانے والی پاکستانی زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتاری سے الٹ کر کئی فٹ تک گھسٹتی رہی۔ حادثے کے وقت بس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

61 / 100

One thought on “ایران میں بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی تدفین، ایرانی حکومت کا تعاون، دفتر خارجہ کا اظہار تشکر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.