کراچی: لیاری گینگ وار کے دو مطلوب ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) اور سٹی پولیس نے خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کھارادر سے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ایاز زہری گروپ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان، امیر حمزہ اور حارث عرف ناک کٹا، کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے پی ٹی آئی کے 51 گرفتار کارکن رہا

 

مزید تفصیلات کے مطابق، حارث عرف ناک کٹا لیاری گینگ وار کے عبدالصمد عرف عرفان کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا اور اس کے کہنے پر بھتہ وصولی کے لیے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ فراہم کرتا تھا۔ جنوری 2024 میں حارث نے عبدالصمد کے کہنے پر کمانڈر ایاز زہری گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

6 جولائی 2024 کو، امیر حمزہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کھارادر میں پنجاب کلب کے زیر تعمیر عمارت میں فائرنگ کی، جس میں ایک مزدور غلام حیدر نبی زخمی ہوا۔ اس واقعے میں ایاز زہری نے بلڈر سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، اور بھتہ نہ ملنے پر فائرنگ کی گئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا مددگار ہیلپ لائنز پر فراہم کریں، اور اطلاع دہندہ کا نام راز میں رکھا جائے گا۔

56 / 100

One thought on “کراچی: لیاری گینگ وار کے دو مطلوب ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.