رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، 11 اہلکار شہید، 10 زخمی

رحیم یار خان کے علاقے تھانہ ماچھکہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے واپس جا رہے تھے اور ان کی ایک گاڑی راستے میں خراب ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے راکٹ کے ذریعے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

ایس بی سی اے کے ملازمین کے لیے خوشخبری: یونین کی کوششوں سے میڈیکل چیک اور لفٹ مینٹیننس کا کام شروع

شہداء میں محمد عثمان، محمد عمران، محمد زاہد، محمد ارشد، محمد سعید، محمد وسیم، سپاہی نذر عباس، محمد فاروق، محمد عبداللہ، انس ستار اور محمد بلال شامل ہیں۔ تمام شہداء اور زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

 

اسپتال کے ایم ایس کے مطابق تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں، جبکہ ضلع بھر کے پولیس افسران کو اسپتال رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سندھ پولیس کو بھی حملے کے بعد ماچھکہ طلب کر لیا گیا ہے تاکہ علاقے میں مزید سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

58 / 100

One thought on “رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، 11 اہلکار شہید، 10 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!