سندھ میں 24 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ، سندھ ہائیکورٹ نے کارروائی کا حکم دے دیا

تشکر نیوز:  سندھ میں 24 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین پر بااثر شخصیات کے قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان زمینوں پر قبضہ ختم کرائے اور اس عمل کے لیے رینجرز اور سیشن جج کی مدد حاصل کرے۔

کارساز حادثہ: انصاف نہ ملا تو عدالت جاؤں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

عدالت نے سیکرٹری قانون اور جنگلات کو چار ستمبر تک پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شہری علی نواز انڑ نے سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا کہ گمبٹ ثوبو ڈیرو کے علاقے میں جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ ہے، جو اس زمین پر کاشت کاری کر کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

 

 

سیکرٹری جنگلات اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کاربن کریڈٹ کی مد میں غیر ملکی کمپنیوں سے حاصل شدہ فنڈز کی رپورٹ پیش کی۔ عدالت کے استفسار پر سیکرٹری جنگلات نے بتایا کہ سندھ میں جنگلات کی زمین کی حفاظت کے لیے قانون میں ترمیم کی جارہی ہے تاکہ ایک فورس تشکیل دی جا سکے۔

59 / 100

One thought on “سندھ میں 24 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ، سندھ ہائیکورٹ نے کارروائی کا حکم دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!