شاداب خان پنجاب پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی مقرر

تشکور نیوز رپورٹنگ،

آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی نے شاداب کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے

شاداب خان کو پنجاب پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی مقرر کردیا گیا۔

شاداب خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی،اس موقع پر پنجاب پولیس نے انہیں اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔

پنجاب پولیس کےترجمان کےمطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا،اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور اورایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے، مجھے نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!