نمرہ خان اپنے مبینہ اغوا کیس میں سندھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن

اداکارہ نمرہ خان نے اپنے مبینہ اغوا کے کیس میں اب تک سندھ پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس انہیں لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرے گی۔

حالیہ مذاکرات اسرائیل حماس جنگ بندی کا آخری موقع ہو سکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

نمرہ خان اور کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ ویڈیو میں سندھ پولیس کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) منیشا روپیتا اور اداکارہ نے کیس کی اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ڈی ایس پی منیشا نے واضح کیا کہ اب تک کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ نمرہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی تھی بلکہ انہیں لوٹنے یا ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کو لوٹنے یا انہیں ہراساں کرنے والا شخص ایک ہی ہے اور ان کا کوئی ساتھی نہیں۔

ڈی ایس پی منیشا نے بتایا کہ پولیس کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نمرہ خان کو کسی گروہ نے اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ انہیں ایک ہی ملزم کی جانب سے لوٹنے یا ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی اور ملزم کا کوئی دوسرا ساتھی نہیں تھا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس جلد ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی۔

اسی ویڈیو میں نمرہ خان نے بھی پولیس کی جانب سے اب تک کی تفتیش پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی یا لوٹنے کی کوشش کی گئی، جو بھی تھا وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔

اداکارہ نے ڈی ایس پی منیشا روپیتا سمیت سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پولیس انہیں ہراساں کرنے یا لوٹنے والے شخص کو جلد گرفتار کرے گی۔

خیال رہے کہ نمرہ خان نے 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب رات دیر گئے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں ہوٹل کے باہر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ تین ملزمان آئے، جنہوں نے ان کے پیٹ پر پسٹول رکھا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے بھاگ نکلیں۔

بعد ازاں اداکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں، جن میں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کو اداکارہ کے پاس جاکر انہیں لوٹنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو میں نظر آ رہا تھا کہ اداکارہ ملزم کو دھکا دے کر وہاں سے فرار ہوجاتی ہیں اور راہ جاتی کار سے لفٹ مانگ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ پولیس نے از خود نوٹس بھی لیے تھے اور بعد ازاں نمرہ خان نے گزری پولیس تھانے جاکر اپنی رپورٹ درج کروائی تھی اور اب انہوں نے پولیس کی تفتیش پر اظہار اطمینان ظاہر کیا ہے۔

 

 

61 / 100

One thought on “نمرہ خان اپنے مبینہ اغوا کیس میں سندھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!