گورنر سندھ کا پنجاب کی طرز پر بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں بجلی کی قیمت کم نہ کی تو عوام میں احساس محرومی بڑھے گا، میں بجلی میں کمی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بارش ایمرجنسی اجلاس، نکاسی آب کے انتظامات اور ماحولیاتی بہتری پر زور

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کافی بارش ہوئی ہے، اگر پی ڈی ایم اے سے صورتحال کنٹرول میں نہیں آتی تو این ڈی ایم اے کنٹرول سنبھالے گی، گورنر ہاؤس میں بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے صوبے کی صورتحال میں ہم سب کو نمٹنا ہے، فوری طور پر انتظامات کی ہدایت کر دی ہے، تمام این جی اوز اور کراچی کے بزنس مینوں سے درخواست ہے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، فوری طور پر لوگوں کی امداد کی جائے، بڑی آفات آنے کے بعد پوری قوم کو کام کرنا ہوتا ہے، بارش کے متاثرین کو 10 ہزار راشن کے ڈبے فراہم کریں گے۔

 

 

گورنرسندھ نے کہا کہ 13 اور14 اگست کے پروگرام میں ایک روپیہ بھی سندھ حکومت، گورنر ہاؤس کا نہیں تھا، ارشد ندیم کو جو رقم دی گئی اس میں ایک روپیہ بھی سرکار کا نہیں۔ 6 ستمبر کو گورنر ہاؤس میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروگرام ہوگا۔

55 / 100

One thought on “گورنر سندھ کا پنجاب کی طرز پر بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!