...

سی پیک منصوبوں سے معاشی ترقی اور روزگارمیں اضافہ ہوگا،مرتضٰی سولنگی

تشکور نیوز رپورٹنگ،

سی پیک منصوبے پاکستانی عوام میں امید، اعتماد اور یقین پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں، وزیر اطلاعات

نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نےسی پیک منصوبےکو پاکستانی عوام میں امید،اعتماد اوریقین پیدا کرنےکا ذریعہ قراردیدیاکہا منصوبے سے معاشی ترقی اورروزگار میں اضافہ ہو گا۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات و پارلیمانی امورمرتضیٰ سولنگی نے سی پیک میڈیا فورم سے خطاب میں کہا کہ سی پیک منصوبوں کے مقامی لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں،میڈیا فورم چین اورپاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈا کا دفاع کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا سی پیک کےذریعے مقامی افرادکو روزگار کے مواقع میسر آئے، پاکستانی عوام کا مستقبل کے حوالے سےاعتماد بڑھا۔سی پیک سےپاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی، سی پیک کے تحت توانائی کے شعبےمیں متعدد منصوبے مکمل کئے گئے۔موجودہ دور میں میڈیا کا کردار زیادہ اہم ہے۔

 سی پیک سے پاکستان کا سماجی اقتصادی منظرنامہ تبدیل ہوا۔یہ صرف ایک بنیادی ڈھانچےکا منصوبہ نہیں،اس منصوبے کے تحت دوہزار تیرہ سے اب تک دو لاکھ تریسٹھ ہزار ملازمتیں پیدا کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.