الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

تشکور نیوز رپورٹنگ،

پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں، چیف سیکرٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔خصوصاَ تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا تھا کہ ہمیں انتخابی مہم کے لیے نہ تو جلسے کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی ورکرز کنونشن کی اجازت دی جا رہی ہے۔اسی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے پی ٹی آئی امیدواروں کیلئے ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند افراد کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏8 فروری کے انتخابات کے ٹکٹ اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے، امیدوار ٹکٹ کا انتظار کیے بغیر ‏22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروادیں، فارم پر کرنے کے لیے کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کرکے کاغذات جمع کروائیں، الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور حلقے کے وکلاء کو اپنی ٹیم کا لازمی حصہ بنائیں۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کاغذات حاصل کرنے یا جمع کروانے یا سکروٹنی کیلئے امیدوار کا موجود ہونا ضروری نہیں، ‏پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی حفاظت یقینی بنائیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کرنا ضروری نہیں، ‏پارٹی ٹکٹ 11 جنوری تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک امیدوار مختلف تجویز کنندہ و تائید کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ کا غذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار کے لیے فیس 30 ہزار روپے ہے، ایک کا غذات نامزدگی کا فارم کی قیمت 100 روپے ہے، صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کے لیے فیس 20 ہزار روپے ناقابل واپسی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!