کراچی کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکلیں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو (02) گینگ کے پانچ (05) ملزمان گرفتار اے ایس ایس پی وی ایل سی/سی آئی اے محمد کلیم مالک

کراچی ( اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز مورخہ: 20 دسمبر 2023) کراچی کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکلیں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو (02) گینگ کے پانچ (05) ملزمان گرفتار کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی پانچ (05) موٹر سائیکلیں اور ایک مو ٹر سائیکل کا چیسز برآمد

نمبر 1: ڈی آئی او جمشید ڈویژن نے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے / چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث کینگ کے تین (03) اھم ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ کراچی کے مختلف تھا نہ جات کی حدود سے چھینی / چوری کی گئی تین (03) موٹر سائیکلیں اور ایک مو ٹر سائیکل کا چیسز بر آمد کر لیا۔

گرفتار شدہ ملزمان آئس نشہ کے عادی ہیں اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔

اے ایس ایس پی وی ایل سی/سی آئی اے محمد کلیم مالک کا کہنا تھا ملزم جبران کو CCTV فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ ملزمان مو ٹر سائیکلوں کو پارٹس کی صورت میں مختلف کباڑیوں کو فروخت کر تے ہیں۔

نمبر 2: ڈی آئی او لیاری ڈویژن نے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث کینگ کے دو (02) اھم ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے تھانہ پی آئی بی کالونی اور تھانہ جیکسن کے حدود سے چوری کی گئی دو (02) موٹر سائیکلیں بھی بر آمد کر لی گئی۔

گرفتار شدہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

گرفتار شدہ ملزمان:

نمبر1: مرتضیٰ و لد عثمان۔
نمبر2: مسعود عرف بوبی و لد ظفر۔
نمبر3: جبران و لد یوسف۔
نمبر4: زوھیب و لد علی۔
نمبر5: جہانزیب عرف بابل و لد اعجاز۔

برآمدگی:

نمبر1: مو ٹرسائیکل نمبرKHH-8254 یونین اسٹار 70 تھانہ سپر مارکیٹ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر478/2023 ہے۔

نمبر2: مو ٹرسائیکل نمبرMNO-2638 ھنڈا125 تھانہ گلستان جو ھر سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر1157/2023 ہے۔

نمبر3: مو ٹرسائیکل نمبرKFR-9721 یونیک 70 تھانہ پی آئی بی کالونی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر499/2021 ہے۔

نمبر4: مو ٹرسائیکل نمبرKOI-6853 یونیک 70 تھانہ جیکسن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر293/2023 ہے۔

نمبر5: مو ٹرسائیکل نمبرKIK-3270 سپراسٹار 70 تھانہ پیر آباد سے سرقہ ہے۔

نمبر6: بر آمدہ چیسز نمبر SR-7019128 کو زیردفعہ 550 ض ف قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے جس کے مقدمے کی تلاش جا ری ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

PRO TO SSP AVLC CIA Muhammad Kaleem Malik PSP

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!