جرمنی میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران فیرس وہیل میں آگ لگنے سے 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لیپزگ شہر کے قریب ہائی فیلڈ فیسٹیول کی جاری تصاویر میں فیرس وہیل کی 2 بوگیوں میں لگی آگ دیکھی جاسکتی ہے۔
امریکا: سمندری طوفان، تیز ہواؤں سے گھر بہنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
سیکسنی پولیس کے ایک بیان کے مطابق وہیل میں ہفتے کی رات 9 بجے کے فوراً بعد آگ لگ گئی، حادثے کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، جبکہ جھولے سے گر کر زخمی ہونے والے ایک شخص کا علاج جاری ہے۔
بیان کے مطابق 18 افراد بشمول پولیس افسران اور جھولے پر موجود دیگر افراد دھویں کی زد میں آگئے اور انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس نے تفتیش شروع کر تے ہوئے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
جرمن ریپر اسکی اگو فیسٹیول میں اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے جب فیرس وہیل میں آگ لگ گئی، بعد میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ وہ رات کے واقعے پر مایوس اور حیران ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں دیا گیا کہ وہ کسی بھی حالت میں شو کو منسوخ نہ کریں بلکہ کسی بڑے پیمانے پر خوف و ہراس سے بچنے کے لیے ہجوم کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں۔