تشکر نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
کراچی سپر ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی
پولیس حکام کے مطابق، یہ آپریشن گزشتہ رات تھانہ جمرود کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔