تشکر نیوز: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانی انٹرنیٹ مسائل کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، جس کے نتیجے میں پاسپورٹ اجرا تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ہزاروں روپے فیس جمع کروانے کے باوجود پاسپورٹ دفاتر میں لمبی قطاروں اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاک فوج کی کارروائی، 3 خوارج ہلاک ، اسلحہ بارود برآمد
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر میں انٹرنیٹ کے مسائل کے باعث شدید رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دفاتر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کام متاثر ہو رہا ہے، اور یہ واضح نہیں کہ انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی۔ اس صورتحال نے شہریوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔