کراچی، 16 اگست 2024: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس کراچی سے بی آر ٹی ریڈ لائن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شمائلہ محسن کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں بی آر ٹی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں پر بات چیت کی گئی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی ایڈمیشن ڈرائیو ریلی، وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی شرکت، تعلیم کی اہمیت پر زور
چیف ایگزیکٹو آفیسر شمائلہ محسن نے متبادل راستوں کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں، جنہیں ڈی آئی جی ٹریفک نے قابل عمل قرار دیتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے دوران متبادل راستوں کا انتخاب ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس پی ٹریفک ایسٹ اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کاموں کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے راستے میں موجود رکاوٹوں اور انکروچمنٹ کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی رہنمائی کے لیے متبادل راستوں کے بینرز آویزاں کیے جائیں۔
وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔