...

اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 38 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 افراد گرفتار

اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران ملک بھر میں 8 مختلف آپریشنز میں 38 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں اور 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی جامعات کے طلبا و طالبات کا رسالپور میں پاک فوج کے ہمراہ ایک روزہ تعلیمی دورہ

 

 

 

پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دو مسافروں سے 2.5 کلو آئس پکڑی گئی جو دوحہ جا رہے تھے۔ لاہور ایئرپورٹ کے کارگو آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل سے 990 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ مزید براں، لاہور ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے ملیشیا جانے کی کوشش کے دوران 65 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی ایک مسافر سے 680 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جو سعودیہ جا رہا تھا۔ علاوہ ازیں، آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ایک ملزم سے 30 کلوگرام آئس، شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب 2.4 کلو چرس، کاک پل اسلام آباد کے قریب 400 گرام چرس اور ایم ون اسلام آباد کے قریب ایک اور ملزم سے 390 گرام آئس برآمد کی گئی۔

 

 

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

55 / 100

One thought on “اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 38 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.