پی این ایس حنین کا ترکیہ کا دورہ اور ترک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق TURGUTREIS میں شرکت

اسلام آباد، 16 اگست 2024: پاک بحریہ کے نئے کمشن ہونے والے جہاز، پی این ایس حنین نے رومانیہ سے پاکستان کے سفر کے دوران ترکیہ کا دورہ کیا اور ترک کوسٹ گارڈ کے جہاز گیلیبولو کے ساتھ مشترکہ بحری مشق TURGUTREIS میں حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 38 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 افراد گرفتار

پی این ایس حنین نے گلوچک اور اکساز میں ترک بحری بندرگاہوں کا دورہ بھی کیا، جہاں اس کا استقبال پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ گلوچک میں قیام کے دوران پی این ایس حنین کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک بحریہ کے فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل قادر یلدز اور نیول بیس کمانڈر ریئر ایڈمرل علی ٹونا بیسال سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔

 

 

 

اکساز بندرگاہ میں، ترک بحریہ کے کمانڈر سیکنڈ ڈسٹرائر سکواڈرن، کموڈور کیپٹن چنک ٹاسلی نے جہاز کا دورہ کیا اور خطے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس حنین کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

54 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!