ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کاروائی، یوم آزادی کی شب ہوائی فائرنگ کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 14 اگست کی شب ہوائی فائرنگ کرنے والے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان اورنگی سیکٹر 7 اور 7C میں ہوائی فائرنگ کر کے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔ ایس ایچ او اورنگی کی ٹیم نے فوری اطلاع پر دو مختلف

 

 

کاروائیوں کے دوران ملزمان غلام ارتضیٰ ولد غلام مصطفیٰ اور فیضان طفیل ولد محمد طفیل کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے دو لائسنس یافتہ پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ برآمد شدہ خولز کو فرانزک معائنے کے لیے بھیجا جائے گا جبکہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ شب سے اب تک ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔

58 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کاروائی، یوم آزادی کی شب ہوائی فائرنگ کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!