ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر مکینوں کا احتجاج

کراچی: تشکُّر نیوز سرجانی ٹاؤن میں ایس بی سی اے افسران کے مبینہ بھتہ خوری اور ڈیمولیشن کے عمل پر علاقے کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران بھتہ وصول کرنے کے باوجود عمارتوں کو مسمار کر دیتے ہیں۔

ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

علاقہ مکینوں کے مطابق حال ہی میں ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل لمبا نے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 4B پلاٹ نمبر SR .24 میں فلور ڈالنے کے لیے پہلے 10 لاکھ روپے وصول کیے، بعد ازاں مزید 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جسے پورا نہ کرنے پر عمارت کو مسمار کر دیا گیا۔

 

 

مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات اور افسران کی بھتہ خوری پر کوئی بھی ادارہ نوٹس نہیں لے رہا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر ویسٹ عامر کمال جعفری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل لمبا کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

58 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر مکینوں کا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!