نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس سے گذشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے بارے میں اہم انکشافات

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
کراچی (تشکُّر نیوز )20 دسمبر 2023
نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس سے گذشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے بارے میں اہم انکشافات گذشتہ شب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سیکٹر 12C گلزار ہوزری نزد لیاری ندی ایک پولیس مقابلہ ہوا تھا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جن میں ایک ملزم راحیل عرف شوٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا گرفتار ملزم راحیل عرف شوٹر نے نیو کراچی ڈویژن کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزم کے انکشاف پر سیکٹر 11G میں ڈکیتی کی واردات کی CCTV فوٹیج سے بھی ملزم کی شناخت ہوگئی ہے ملزم نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 11G میں دورانِ ڈکیتی 3 موبائل فون چھینے تھے جس کی CCTV فوٹیج سوشل میڈیا پر چل رہی تھی ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 791/2023 دفعہ 392/397/34ت پ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ میں درج گرفتار ملزم راحیل عرف شوٹر ولد راشد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ملزم اس سے قبل 209/2019 دفعہ 392/34ت پ بلال کالونی تھانہ اور 298/2021 بجرم دفعہ 381A ت پ تیموریہ تھانہ سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!