بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 سندھ میں ایمرجنسی نافذ، افسران کی چھٹیاں منسوخ

تشکر نیوز: کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر وزیر بحالیات مخدوم محبوب الزمان اور سیکریٹری بحالیات ڈاکٹر وسیم شہزاد کی ہدایت پر ریسکیو 1122 سندھ میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی ریسکیو 1122 سندھ نے کی، جس میں بارشوں کے دوران ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسکیو 1122 سندھ میں فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔ اس کے تحت، ادارے کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ وہ تمام ضروری اقدامات کر سکیں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکیں۔

کراچی میں غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کی فوری کارروائی شروع

ڈی جی ریسکیو 1122 سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ بارشوں کے دوران تمام افسران اور ریسکیو عملہ اپنے ضروری آلات کے ساتھ اپنے متعلقہ اضلاع میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تمام ریسکیو آفسران اور انچارج اپنے علاقے کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

ایمرجنسی کی صورت حال میں فوری رسپانس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ڈی جی ریسکیو 1122 سندھ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی ناقابل برداشت ہے اور ایسی صورتحال میں تیزی سے ردعمل ضروری ہے۔ عوام کو برقی آلات، تاروں، کھمبوں، درختوں، اور سائن بورڈز سے دور رہنے کی نصیحت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

 

 

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں فوراً 1122 پر کال کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ ریسکیو 1122 سندھ نے عوام کی حفاظت اور خدمت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایمرجنسی کی صورت حال میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کی جائے۔

63 / 100

One thought on “بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 سندھ میں ایمرجنسی نافذ، افسران کی چھٹیاں منسوخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!