پاکستان میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن، عوام کو مشکلات کا سامنا

تشکر نیوز: ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم خراب ہو گیا ہے۔ سروے کے مطابق، انٹرنیٹ سروس کے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور بینکوں اور سرکاری دفاتر میں کام بھی رک گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مشروب ساز کمپنی کے جنرل مینیجر کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش کی گئی، جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے علاوہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہو گئی تھی، اور حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔

دی نیوز کے مطابق، نئے سیکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے جڑے حکام نے بتایا کہ ‘فائر وال’ کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ‘فائر وال’ سسٹم کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور آزمائش جاری ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آزمائش کب تک جاری رہے گی اور نئے سسٹم پر انٹرنیٹ نیٹ ورک کب منتقل ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق، ‘فائر وال’ سسٹم کی تنصیب کا عمل جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اب اس کی آزمائش جاری ہے۔

57 / 100

One thought on “پاکستان میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن، عوام کو مشکلات کا سامنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!