نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچر

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

دسمبر 19, 2023

تصنیف کردہTashakur News

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی بھی موقع پر گرفتار

پولیس مقابلہ سیکٹر 12C گلزار ہوزری نزد لیاری ندی نیو کراچی میں ہوا

ملزمان سیکٹر 12C میں واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے جنہیں پولیس نے مشکوک سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہونے لگے تو پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا

ملزمان نے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوکر گرگیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ساتھی بھی موقع پر گرفتار کرلیا گیا

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت راحیل عرف شوٹر ولد راشد جبکہ دوسرے ساتھی کی شناخت راحیل عرف لنگڑا ولد محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے

ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی

زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے بواپسی تھانہ اندراج مقدمہ کیا جائے گا

 

 

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!