پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں نے مالی سال 2024 میں سب سے زیادہ منافع بیرون ملک بھیجا

تشکر نیوز:  پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں نے گزشتہ چھ سالوں کے دوران سب سے زیادہ منافع بیرون ملک بھیجا ہے۔ مالی سال 2024 میں، غیرملکی کمپنیوں نے منافع کی مد میں 2 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیے۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کے 33 کروڑ ڈالر سے چھ اعشاریہ سات گنا زیادہ ہے، اور مالی سال 2018 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا جوئے کے اڈے پر ٹارگٹڈ چھاپہ، 10 ملزمان گرفتار

منافع میں نمایاں اضافہ بیک لاگ کی صفائی کی وجہ سے ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے صرف جون میں، بیرون ملک بھیجے جانے والے منافع میں تئیس اعشاریہ ایک گنا اضافہ ہوا، جو اکتالیس کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس منافع میں مالیاتی کاروبار کا سترہ اعشاریہ چھ فیصد، اور بجلی کے شعبے میں چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر اضافی منافع اہم ہے۔

 

 

پٹرولیم ریفائننگ کے شعبے میں ایک سال کے دوران تیرہ کروڑ نو لاکھ ڈالر کا منافع، مواصلات کے شعبے میں جون میں آٹھ کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالر، اور کیمیکلز کے شعبے میں جون میں سات کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر اور جولائی میں ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کا منافع بھی اہمیت رکھتا ہے۔

50 / 100

One thought on “پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں نے مالی سال 2024 میں سب سے زیادہ منافع بیرون ملک بھیجا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!