تشکر نیوز: خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو ہندوستان کے قبضے سے چھڑانے کیلئے ’ پنجاب انڈیپنڈنٹ ریفرنڈم ‘ کیلئے ووٹنگ 28 جولائی کو کینیڈا کے شہر ’کیلگری ‘ہو رہی ہے ، کیلگری کے ٹاون سینٹر میں ووٹنگ بوتھ بنایا گیاہے ، ہمیں امید ہے کہ سکھ برادری کے تمام افراد بھاری افراد میں آ کر ووٹنگ کریں گے کیونکہ سکھ پنجاب کو آزاد کروانا چاہتے ہیں ۔
سیدنا امام حسین دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں، محمد شاہد غوری
انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی پنجاب میں اپنا حق مانگتے ہیں تو ہم پر تشدد کیا جاتاہے ،ہماری نسل کشی کی جارہی ہے ، پنجاب نے اگر اپنے کسانوں اور نوجوانوں کو بچانا ہے تو اس کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ پنجاب کی آزادی ہے ، کیلگری میں سینٹر کو شہیدوں کے نام پر رکھا گیاہے ، جنہوں نے اپنے دیش کو آزاد کروانے کیلئے قربانیاں دیں، ہم ریفرنڈم کے قانونی اور پرامن طریقے کا استعمال کرتے ہوئے آزادی لے رہے ہیں جوکہ جمہوری عمل ہے ، اب بھارتی سرکار نے سکھوں پر امریکہ اور کینیڈا میں حملے کروانا شروع کر دیئے ہیں، سکھ رہنما کی قتل کی سازش کو امریکی حکومت نے ناکام بنا دیاہے ، یہ ثابت ہو رہاہے کہ بھارتی سرکار سکھوں کو حق نہیں دینا چاہتی ۔