...

سیدنا امام حسین دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں، محمد شاہد غوری

تشکر نیوز:  پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کے تحفظ کی علامت ہیں۔ آزادی، تحفظ شریعت، احترام آدمیت، بیداری، زندگی، اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا حسینیت کا پیغام ہے۔ امام حسین کی قربانی ایمان کی صداقتوں کو سب سے بڑا خراج عقیدت ہے۔

لیاقت آباد: شاہین فورس کا پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

شاہد غوری نے کہا کہ سیدنا امام حسین نے لازوال قربانی دے کر ظالموں اور ڈکٹیٹروں کے خلاف ٹکرانے کا حوصلہ دیا۔ امام حسین کے غلام دین اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے حسینی تلوار ہیں۔ مذہبی انتشار پھیلانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مزارات اولیاء امن وسلامتی اور روحانیت کے مینار ہیں، اور اگر کوئی ان پر فساد کی کوشش کرے گا تو ہم حسینی تلوار بن کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ صبر واستقامت اور برداشت کے پیکر تھے، اور ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کے لیے حسینی فکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ باتیں انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جمشید روڈ پر جامع مسجد اسماعیل گیگا میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی عبدالصمد پردیسی، مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری، اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

 

 

مرکزی علماء بورڈ کے کنوینر علامہ طارق شہزاد مدنی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا امام حسین نے کربلا کے میدان میں باطل کو شکست دے کر دین اسلام کو زندہ جاوید کیا۔ شہدائے کربلا کی قربانی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ ہمیں مشن حسینی پر گامزن ہوکر ملک کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنا ہوگا۔

50 / 100

One thought on “سیدنا امام حسین دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں، محمد شاہد غوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.