لیاقت آباد: شاہین فورس کا پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

تشکر نیوز: لیاقت آباد کی حدود میں فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔

ویسٹ: تھانہ مومن آباد پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر، حماد ولد ابراہیم، بھی زخمی ہوا۔ پولیس کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت اکبر ولد حشمت جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت نعمان ولد یعقوب کے نام سے ہوئی۔

 

 

پولیس نے موقع سے 2 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 3 چھینے ہوئے موبائل فون، اور 1 عدد 125 موٹر سائیکل برآمد کی۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

54 / 100

One thought on “لیاقت آباد: شاہین فورس کا پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!