کرم ایجنسی: زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپیں، 11 جاں بحق، 60 زخمی

کرم ایجنسی میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر گزشتہ 3 دنوں سے جاری جھڑپوں میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق زمین کے تنازع پر جاری جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، مخالفین نے پاراچنار اور صدہ ٹاؤن سے ایک دوسرے پر راکٹ اور میزائل داغے۔

حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

گزشتہ دو دنوں کے دوران ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے قبائلی جرگہ دونوں قبائل کے درمیان جنگ بندی کروانے میں ناکام رہا ہے۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق بوشہرہ اور مالی خیل قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر یہ جھڑپیں گزشتہ 3 دنوں سے جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں کے دوران 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ پیواڑ، تاری منگل، بالشخیل اور کنج علی زئی کے علاقوں میں بھی جاری رہا، مسلسل فائرنگ کی وجہ سے ان اضلاع میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

 

 

کرم کے ڈپٹی کمشنر عبداللہ محسود نے کہا ہے کہ ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے مشترکہ قبائلی جرگہ کی جانب سے دونوں قبائل کے درمیان جنگ بندی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔

56 / 100

One thought on “کرم ایجنسی: زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپیں، 11 جاں بحق، 60 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!