پاک بحریہ کی مدد سے کاشف سینٹر میں لگی آگ پر قابو پایا گیا، 29 شہریوں کو محفوظ نکالا

تشکر نیوز: پاکستان نیوی نے آج کاشف سینٹر کراچی میں لگی شدید آگ پر قابو پانے اور پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان نیوی کے فائر فائٹرز نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک بڑے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

آگ بجھانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور تجربہ کار فائر فائٹرز کی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز نے نہ صرف آگ بجھانے میں بلکہ عمارت میں پھنسے افراد کی جان بچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی محنت اور جرات کے باعث پندرہ منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پایا گیا۔

 

 

پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے مسلسل کوششوں کے بعد تمام اہلکاروں کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا۔ اس دوران، انہوں نے عمارت سے 29 شہریوں کو بھی محفوظ طریقے سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکا اور بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچا جا سکا

62 / 100

One thought on “پاک بحریہ کی مدد سے کاشف سینٹر میں لگی آگ پر قابو پایا گیا، 29 شہریوں کو محفوظ نکالا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!