کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں لگی آگ بے قابو ہو گئی جبکہ فائر بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق فائربریگیڈ نے بتایا کہ وائرنگ ڈگ میں آگ لگی، جو آٹھویں فلور سے دسویں فلور تک پہنچ گئی۔

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی معطل

فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کے ابھی بلڈنگ موجود ہونے کی اطلاعات ہیں، اسنارکل کے ذریعے لوگوں کو عمارت سے نکالا جا رہا ہے۔

مزید بتایا کہ کاشف سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے۔

فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر فوری فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں، دعویٰ کیا کہ آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔

 

 

فائربریگیڈ کے مطابق ایک اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

57 / 100

One thought on “کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!