وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں محکمہ اقلیتی امور کا اجلاس، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

تشکر نیوز:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ اقلیتی امور کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مکیش چاولہ، معاونین خصوصی لعل چند اکرانی، راج ویر سنگھم، سیکریٹری اقلیتی امور، ایکس ای این منارٹیز سنجے دودانی اور دیگر نے شرکت کی۔

ملیر میں اغوا ہونے والی کم عمر لڑکی بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں منارٹیز کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ منارٹیز کے بچوں کے لئے دو گرلز ہاسٹل تعمیر کیے جا رہے ہیں، جو کہ ان غریب بچیوں کے لئے ہیں جو کراچی میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت 600 ملین روپے کی لاگت سے سوامی نارائن مندر کراچی کی تعمیر کر رہی ہے۔ انہوں نے منارٹیز افیئرز کے اراکین کی درخواست پر ہاسٹل کے فنڈز بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس سال 200 ملین روپے رکھے تھے، میں اس کو بڑھا دوں گا اگر کام تیز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ لاڑکانہ میں دھرم شالا کی توسیع کے لئے 19.3 ملین روپے کی اسکیم جاری ہے، ہندو مسن نئودیرو کے دو کمروں اور صحن کی دیوار کی اسکیم 26.7 ملین روپے سے جاری ہے، کندھ کوٹ میں ہندو مسن کی تعمیر 39.7 ملین روپے سے جاری ہے، سکھر میں ایس ایس ڈی دھرم شالا پر 19.8 ملین روپے سے جاری ہے، جیکب آباد میں گردوارہ دمیش دربار پر 19.8 ملین روپے خرچ ہو رہے ہیں، گھوٹکی میں رہرکی دربار 20 ملین روپے میں تعمیر ہو رہی ہے اور شکارپور میں بابا جئے رام داس مندر کی تعمیر 14.9 ملین روپے سے جاری ہے۔

اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ ان اسکیموں کو مکمل کرنے کے لئے 700 ملین روپے کی تھرو فارورڈ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت مزید 700 ملین روپے فراہم کرے گی اگر اقلیتی نمائندے ان اسکیمز کو مکمل کریں۔

 

 

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ اقلیتی امور کو ہدایت کی کہ نادرا سے اقلیتی غریب خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور انہیں بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقلیتی غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیم کے لئے مدد دینا چاہتے ہیں اور محکمہ اقلیتی امور کو ہدایت کی کہ ایسے مستحق طلبہ کا ڈیٹا تیار کیا جائے تاکہ انہیں اسکالرشپ دی جا سکے

66 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں محکمہ اقلیتی امور کا اجلاس، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!