کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز کے ساتھ بارش

تشکر نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

تشکر نیوز کے مطابق ملیر، قائد آباد، گزری، کلفٹن، گلشن حدید لانڈھی اور کورنگی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کا صحافیوں پر تشدد کا نوٹس، ڈی آئی جی جنوبی کو تحقیقات کا حکم

ویدر اپڈیٹس پی کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیفنس فیز 7 اور 8 کے متعدد علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹائیں چھاگئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تھی، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔

تشکر نیوز کے مطابق کراچی کے جن مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی، ان میں بحریہ ٹاؤن، احسن آباد، گلشن معمار اور اسکیم 33 شامل ہے۔

اسی طرح سرجانی ٹاؤن اور اطراف میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ گلستان جوہر میں بھی موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

نیو کراچی، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ پر بھی بارش ہوئی۔

55 / 100

One thought on “کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز کے ساتھ بارش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!