حکومت کے اتحادی ہیں، کابینہ کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں، نیئر بخاری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کےسیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کے اتحادی ہیں اور اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری جماعت حکومت کی اتحادی ہے اور پارٹی وفاقی کابینہ کے فیصلوں کو سپورٹ کرتی ہے۔

بہاول پور: اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 6 افراد زخمی

نیر بخاری نے کہا کہ پارٹی میں کسی مخصوص معاملے پر اختلاف رائے ہے تو یہ ذاتی رائے ہے، ان اراکین کی رائے کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نیئر بخاری کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تو پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی۔

دو روز قبل بھی نیئر حسین بخاری نے ایک مختصر بیان میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے بیان کو مسترد کردیا تھا، انہوں نے تشکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا چونکہ پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویز پر پارٹی میں کسی بھی سطح پر بات نہیں ہوئی، لہذا پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دیے گئے بیانات کو ’ان کے ذاتی نقطہ نظر‘ کے طور پر لیا جانا چاہیے۔

 

 

نیئر بخاری کا یہ بیان وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی ایک نیوز کانفرنس کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کرنے اور آرٹیکل 6 کے تحت اس کے رہنماؤں کے خلاف ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

54 / 100

One thought on “حکومت کے اتحادی ہیں، کابینہ کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں، نیئر بخاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!