کورنگی زمان ٹاؤن پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائی: راہگیر فیملی کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں دو روز قبل راہگیر فیملی کو لوٹنے والے گروہ کو پکڑ لیا ہے، ایس ایس پی کورنگی۔ توحید رحمان کے مطابق، تین رکنی گروہ نے راہگیر فیملی سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی واردات کی تھی۔

سیوریج مسئلہ حل کرنے کے لئے ناظم آباد میں فوری کارروائی

پولیس نے بتایا کہ گرفتار گروہ سے دو 9 ایم ایم پستول اور چھینے گئے 4 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کو موبائل فون ٹریسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان اسلحے کے زور پر کورنگی لنک روڈ اور زمان ٹاؤن کے علاقے میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کی شناخت ایاز، شہریار اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کورنگی پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

59 / 100

One thought on “کورنگی زمان ٹاؤن پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائی: راہگیر فیملی کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!