تشکر نیوز: کے الیکٹرک نے محکمہ داخلہ کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کی چھٹیوں کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید اسلام آباد میں موجود خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل
محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہےکہ صوبے میں محرم الحرام کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، محرم الحرام میں بجلی کی معطلی کے باعث سکیورٹی رسک پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ مذہبی اجتماعات کے پیش نظر بلا تعطل بجلی کی سپلائی جاری رکھی جائے۔
محکمہ داخلہ کی ہدایات کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس، ناظم آباد، لیاقت آباد سی ون ایریا، سٹی ریلوے کالونی، اللہ والا ٹاؤن، پی آئی بی کالونی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جب کہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔