کسی کو پُر تشدد احتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی: عمران خان

تشکر نیوز: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، جبکہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن بھی عدالت میں موجود تھے۔

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

جج نے بانی پی ٹی آئی کو کیسز اور وکلا کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال میں کبھی کسی کو پرتشدد احتجاج کی ہدایت نہیں دی۔ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں کروائی گئی، اور سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ ان واقعات پر آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں ان پر جو حملہ ہوا، اس کی ایف آئی آر جنرل فیصل نصیر کے خلاف درج ہونی چاہیے تھی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ کیپیٹل ہل کے حملے میں ویڈیوز کے ذریعے حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

67 / 100

One thought on “کسی کو پُر تشدد احتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی: عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!