عزیزآباد پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او عزیز آباد، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق۔
ضلع کیماڑی: شیرشاہ پولیس نے اغوا کی گئی دو بہنوں کو بازیاب کرلیا
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کریک ڈاؤن کے تحت عزیز آباد پولیس کا ایکشن جاری ہے۔
پولیس نے صفحہ مسجد، بلاک 02، فیڈرل بی ایریا کراچی کے قریب ایک لکڑی کے کیبن پر مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت جواد ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 100 عدد تیار شدہ گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 389/2024، بجرم دفع(1)4/8 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی، PPM, PSP