تشکر نیوز: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے لئے کراچی پولیس نے ایک جامع پلان جاری کر دیا ہے۔ اس پلان کے تحت 17 ہزار 947 افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
محرم الحرام کے دوران شہر میں 1049 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 4664 مجالس کا انعقاد ہو گا۔ مجالس پر 4392، جلوسوں پر 11628 اور انتہائی حساس مقامات و امام بارگاہوں پر 1927 افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس، سعید غنی کی صدارت میں منعقد
ٹریفک پولیس کے 987 افسران و جوان بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک اور غیر معمولی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور فوری طور پر پولیس کو مددگار 15 پر اطلاع دیں۔
کراچی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔